ابنا: رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ خراسان رضوی مشہد کے استاد آیت اللہ سید حسن مرتضوی نے مشہد کی مختلف مذہبی تنظیموں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ائمہ معصومین علیھم السلام کی روایات میں نماز پڑھنے کے اثرات کے بارے میں بہت زیادہ بیان ہوا ہے۔
انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھنے والا غیبت اور الزام تراشی سے دور رہتا ہے کیونکہ ایسا شخص جو نماز پڑھتا ہے ان برے اعمال سے پرہیز کرتا ہے۔ حضرت آیت اللہ سید حسن مرتضوی نے حضرت پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث کی طرف اشارہ کیا کہ جو شخص نماز پڑھتا ہے ملائکہ اس نماز پڑھنے والے کی دعا میں آمین کہتے ہیں، لہذا جس شخص کی دعا قبول نہیں ہوتی ان افراد کے کردار میں نقص ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا نوجوانوں کو چاہئے کہ مسجد کی طرف آمد و رفت رکھیں کیوں کہ مسجد ایک دین کا رکن ہے اور اس مکان کی دین میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔
.......
/169